تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 22:20

ہیری پوٹر کےہیروڈینیئل ریڈکلف اب فلم ویمن ان بلیک میں

اے آر وائی - لاس اینجلس: معروف برطانوی اداکار ڈینیئل ریڈکلف کی نئی فلم ''وویمن ان بلیک'' کا سنسنی خیز ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ہالی ووڈ کی مشہور فلم سیریز ہیری پورٹر سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والے اداکار ڈینیئل ریڈکلف ہالی ووڈ کی نئی ہارر فلم ''ویمن ان بلیک'' میں جلوہ گر ہو رہے ہیں جس کی کہانی ایک نوجوان وکیل کے گرد گھومتی ہے جو ایک کیس کے سلسلہ میں دوردراز کے علاقے میں واقع ویران گھر میں جاتا ہے جہاں اس کی سیاہ لباس میں ملبوس خاتون سے ملاقات ہوتی ہے۔



ہارر اور سنسنی سے بھرپور فلم وویمن ان بلیک فروری دوہزاربارہ سے برطانوی اور امریکی سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.