19 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:38
فلم آراکشن نے 25 کروڑکابزنس کرکے میدان مارلیا
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈفلم آراکشن نے آخرکاربھارت کے باکس آفس پر اپنی اہمیت ثابت کردی۔تنازعات کے باوجود فلم نے چاردن میں صرف بھارت میں پچیس کروڑکابزنس کیا۔
ایک کے بعد ایک تنازعے میں گھری فلم آرکشن نے آخر کار میدان مار ہی لیا اس فلم کی ریلیز سے پہلے عدالتوں کے چکر کاٹنے والے پرکاش جھا کے پاؤں اب زمین پر نہیں ٹک رہے ہیں۔اس کی وجہ انکی فلم آرکشن ہے جس نے صرف چار ہی دنوں میں بھارت سے پچیس کروڑ برطانیہ سے چھیاسی ہزار پاؤند اور امریکہ سے تین لاکھ تیتالیس ہزار ڈالرز سے زیادہ کا بزنس کیا اور چھا گئی۔
پہلے دن اس فلم کی نمائش پر چار ریاستوں میں پابندی تھی لہذا یہ رقم دوسری کامیاب فلموں کے مقابلے میں کچھ کم ہے۔ مگر آثار بتا رہے ہیں کے فلم آرکشن پرکاش جھا کو چھپڑپھاڑکر دینے والی ہے۔ آرکشن کے ساتھ ہی وکرم بھٹ کی فلم جس کا نام ہے پھر ریلیز ہوئی تھی آمدنی کے لحاظ سے یہ فلم دوسرے نمبر پرر ہی ویسے اس فلم کی تشہیر آرکشن سے زیادہ کی گئی تھی۔