19 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:47
بھارت:فیشن ویک میں دھنک رنگوں سے سجے روایتی ملبوسات
اے آر وائی - ممبئی : بھارتی شہرممبئی کے فیشن ویک میں دھنک رنگوں سے سجے روایتی ملبوسات کی نمائش ہوئی۔ ممبئی میں اب کی بار فیشن ویک میں دکھایا حسینائوں نے نیا رنگ ۔مشرقی حسن میں ملاپ ہوا مغرب کا۔۔ دودھیا رنگت والی ماڈل نے جب سیاہ شرارے میں ریمپ پر ڈانس اسٹائل کیٹ واک کی تو سماں ہی بدل گیا۔ پھر آئی رنگوں کی بہار۔۔اودے اودے نیلے پیلے شرارے اور روایتی لہنگےزیب تن کیے ایک کے بعد آتی ماڈلز نے رنگ ہی رنگ بکھیردیئے۔
آخرمیں سفید رنگ کے ساتھ قوس و قزح کے سارے رنگوں کے ملاپ سے بنا شرارہ فیشن شو پر چھا گیا۔فیشن شو میں صرف لڑکیوں کے ملبوسات کے چرچے نہیں بلکہ لڑکوں نے بھی خوب گاتے گنگناتےہوئے کلیکشن کی نمائش کی۔شو میں بالی ووڈ ایکٹر کبیر بیدی،نیل نتن مکیش اور سنگیتابجلانی نے بھی شرکت کی۔