تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:56

کترینہ کیف نےعلی ظفر کے ویڈیوسونگ میں کام کی ہامی بھرلی

اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈباربی ڈول سے راکنگ رول بننے والی کترینہ کیف نے فلم میرے برادرکی دلہن کی کامیابی کا یقین ہوتے دیکھ کر علی ظفر کے ویڈیوسونگ میں پرفارم کرنے کی ہامی بھرلی ہے۔



بالی ووڈہاٹ گرل کترینہ کیف نے بدلے ہیں اپنے انداز ،ہاتھ میں گٹار، اور اس پرمستانی چال نے کردیا کمال۔ کترینہ کے نئے گیٹ اپ کا کریڈٹ جاتا ہے پاکستانی پرنس آف پوپ علی ظفر کو۔ جی ہاں کترینہ کو جب یش راج نے شو خ وچنچل راک اسٹارکا رول دیا تھا تو پہلے پہل وہ گھبراگئیں ، علی ظفر نے انکودی تسلی کے ساتھ گٹار ٹریننگ ۔



علی ظفر کی شاگردی میں آنے کے بعد کترینہ بھی مست ہوگئیں اورفلم میں مچادیادھمال ۔ مگر علی ظفربھی کم نہیں اورانھوں نے فورا سے پیشتر کرڈالی فرمائش کہ اگر فلم کامیاب ہوئی تو کترینہ ان کے ویڈیوسونگ میں کام کریں گی۔ حیرت کی بات ہےکہ علی ظفر فلم میرے برادرکی دلہن کے پرومویا پروموشن میں کہیں بھی نہیں دکھائی دے رہے۔ اس بات کو بھارت میں موجود علی کے مداحوں نے محسوس کیا تو یش راج کو ایک گانا مدھوبالا ریلیز کرناپڑاجس میں علی ظفر اور کترینہ کیف نے بھنگڑے ڈالے اور خوب چِل کیاہے۔ اب جب فلم کے ہٹ ہونے کے چانسز زیادہ لگ رہے ہیں تو کیٹ نے بھی وعدہ نبھانے کا فیصلہ کرلیا ۔ اس بات پر علی ظفرپھولے نہیں سما رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.