20 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:38
فٹ رہنے کے لئے پیدل چلتا اور سائیکل چلاتا ہوں،سلمان خان
اے آر وائی - بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی فٹنس کا راز بتا ہی دیا کہتے ہیں فٹ رہنے کے لئے پیدل چلتا اور سائیکل چلاتا ہوں ۔ سلمان خان بالی ووڈ میں سب سے فٹ ہیرو ہیں اور ان کو اپنی اس فٹنس پر فخر بھی ہے۔ آج کل سلمان خان باڈی گارڈ اور ایک تھا ٹائیگر کی شوٹنگز میں مصروف ہیں۔ دیکھا جا رہا ہے کہ سلمان خان ایک شوٹنگ سے فارغ ہو کر دوسری فلم کی شوٹنگ کے لئے سائیکل پر پہنچ جاتے ہیں۔
سلمان خان کا کہنا ہے کہ انہیں سائیکل سواری بہت پسند ہے اور ان کی فٹنس کا راز بھی یہی ہے تو اگر آپ بھی سلمان جیسی فٹنس چاہتے ہیں تو سائیکل پر سوار ہو جائیں۔