20 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:47
فلم گھن چکر سے سیف علی خان آوٹ ابھیشیک بچن ان
اے آر وائی - فلم ساز راج کمار گپتا کی کامیڈی فلم گھن چکر سے سیف علی خان آوٹ کئے جارہے ہیں اور ان کی جگہ ابھیشیک بچن لے رہے ہیں۔ بالی ووڈ میں خبریں گرم ہیں کہ فلم ساز راج کمار گپتا کی مذاحیہ فلم گھن چکر سے لیڈ رول کے لئے سیف علی خان کو باہر کیا جارہا ہے وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ سیف علی خان یعنی چھوٹے نواب اتنے مذاحیہ نہیں ہیں ۔
اب کون ہے جو کامیڈی کنگ بن سکتا ہے قرعہ فال نکلا ہے اپنے چھوٹے میاں یعنی ابھیشیک بچن کے نام ۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ ابھیشیک زیادہ مذاحیہ ہیں خیر اس کا فیصلہ تو فلم میں ان کا کام دیکھ کر ہی کیا جا سکتا ہے۔