تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
20 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:26

برطانوی شاہی جوڑے پر دوسری فلم ریلیز کیلئے تیار

اے آر وائی - برطانوی شاہی جوڑے کی رومانوی داستان پر مشتمل دوسری فلم ریلیز کےلئے تیار ہے۔ کسی دیو مالائی کہانی کے کردار کی طرح کیٹ مڈلٹن کو اس کے خوابوں کا شہزاد ہ ملا ۔ پھر کیٹ مڈلٹن سے ڈچز آف کیمبرج بننے کا سفر مکمل ہوا ۔ برطانوی شاہی خاندان میں ہونے والی یہ دوسری رومانوی داستان ہے جسے دنیا بھر کی توجہ حاصل ہوئی ، کہیں اس برطانوی جوڑے کی شکل کے کھلونے بنائے جارہے ہیں تو کہیں ان کے رومانس پر فلمیں ۔



کیٹ اور ولیم پر بننے والی دوسری فلم آن ائیر ہونے کے لئے تیار ہے ، فلم ولیم اینڈ کیتھرین دی رائل رومینس امریکی ٹی وی پر ستائیس اگست کو دکھائی جائے گی ۔ اس فلم میں کیٹ اور ولیم کی سینٹ اینڈریوز یونیورسٹی میں ہونی والی پہلی ملاقات سے لے کر اب تک کی کہانی بیان کی گئی ہے ۔ یہ فلم شائقین کی توجہ حاصل کر پائے یا نہیں لیکن کیٹ اور ولیم کی رومانوی داستان لیڈی ڈیانا اور پرنس چارلس کی یادیں ضرور تازہ کر دیتی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.