تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:33

عامر خان دھوم تھری میں ہالی ووڈ حسینہ کے ساتھ نظر آئیں گے

اے آر وائی - بالی ووڈمسٹرپرفیکٹ قرارپانے والے عامر خان ہالی ووڈ میں تو نہیں البتہ ہالی ووڈحسینہ کے ساتھ فلم دھوم تھری میں اداکاری کریں گے۔۔فلم کاٹریلر بھی ریلیز نہیں ہوا کہ دھوم کی دھوم مچ گئی ہے۔



" دھوم" کے چرچے یوں بھی زبان زد عام ہیں۔فلمی شائقین کے لئے دلچسپی کی بات ہے کہ دھوم تھری میں عامر خان نظرآئیں گے ایک منفرد انداز میں۔۔جی ہاں اب کی بار پہلی مرتبہ عامر خان ہیرو نہیں بلکہ ولن کے روپ میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔



پہلے سیکوئل میں جان ابراہم جبکہ دوسرے سیکوئل میں رہتک روشن نے ولن کا رول کیا تھا، اب اس کے تیسرے سیکوئل میں عامر خان دھوم مچائیں گے۔اور دلچسپ بات یہ ہے کہ دھوم تھری میں عامر خان کے ساتھ کام کرنے کو بالی ووڈکی ہیروئنز جتنی بے چین ہیں اتنا ہی انہیں مایوسی کا سامناکرنا پڑا۔کیونکہ فلم میں نہ تو اب ایشوریارائے ہوں گی اورنہ ہی بپاشاباسو۔۔



عامر خان نے مارالمباہاتھ اورہالی ووڈایکٹریس پینیلوپ کروز یا نیاتلی پورٹ مین کے ساتھ ایکشن ود رومینس کرتے دکھائی دیں گے۔تھرل اور ایڈونچر سے بھرپور فلم دھوم تھری کے لئے مسٹر پرفیکٹ نے تیس کروڑ روپے معاوضہ لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.