تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:21

خواہش اور روایات سے جڑی شلپا شیٹی کی فلم دی ڈیزائر

اے آر وائی - بالی ووڈاداکارہ شلپا شیٹی نے اپنی پہلی انگلش فلم دی ڈیزائر کی پروموشن شروع کردی۔ ایک ہندوستانی ڈانسر ، جس کے رقص کی ایک دنیا دیوانی ہے۔اس کے ہاتھوں کی جنبش سے کتنے ہی اپنے دل ہارے ،مگر یہ ڈانسر کسی پرنگاہ نہیں ڈالتی۔ ایسے میں ایک چینی شہری کا دل اس پہ آگیا اور وہ اس ڈانسر کو اپنے ملک لے جاتاہے۔مگر ڈانسر کی زندگی میں کئی رکاوٹیں اور پابندیاں ہیں، جو محبت حاصل کرنے میں مشکلات پید اکردیتی ہیں۔



روایات کی کڑی میں ڈانسر کو اپنے خوبصورت بالوں کی قربانی دینی پڑتی ہے۔خواہش اور روایات، چینی اور بھارتی ثقافت کے ملاپ سے بنی فلم دی ڈیزائر شپلا شیٹی کی پہلی انگلش فلم ہے۔فلم کو نیویارک فلم فیسٹیول میں پیش کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.