23 اگست 2011
وقت اشاعت: 21:42
وویک اوبرائے نے پائلٹ لائسنس کیلئے اپلائی کردیا
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈاداکاروویک اوبرائے نے پائلٹ لائسنس کے لئے درخواست ڈال دی۔ وویک اوبرائے نےریتھک روشن کی فلم کرش ٹو میں پائلٹ کا کردار کیا ادا کرلیا، خود کو پروفیشنل پائلٹ سمجھنا شروع کردیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انھوں نے پرائیوٹ پائلٹ لائسنس کے لئے اپلائی بھی کردیا۔
یہی نہیں ایک چھوٹا ایئرکرافٹ خریدنے کی پلاننگ بھی کرلی ہے۔لگتا ہے وویک نے تین کروڑکا قرضہ واپس لینے والوں سے دور بھاگنے کے لئے یہ منصوبہ بندی کی ہے۔