تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 21:15

کرشمہ کپورکاڈینجرس عشق ، سپرماڈل بنیں گی

اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈایکٹرس کرشمہ کپورفلم ڈینجرس عشق میں سپرماڈل بنیں گی۔فلمی دنیا میں وہ پہلی بار سپرماڈل کارول اداکررہی ہیں، اپنے ڈانس اور خوبصورتی سے شہرت پانے والی ایکٹریس کرشمہ کپور ایک بار فلمی دنیا میں اینٹری دے رہی ہیں۔



کرشمہ کی واپسی خاصی دھماکے دارہے۔۔۔پہلے پہل تو فلم ہائوس فُل ٹو میں آئٹم سونگ کرڈالااور اب تین فلمز بھی سائن کرلیں۔ کرشمہ کپور نے اب تک کئی گلیمرس رول اداکیے ہیں مگرکبھی بھی سپر ماڈل نہ بن پائیں ، ان کی یہ خواہش پوری ہوئی بھی تو بڑے ڈینجرس انداز میں،جی ہاں کرشمہ کپور فلم ڈینجرس عشق میں ایک ایسی ماڈل بنیں گی جس کے بوائے فرینڈکاشادی سے کچھ دن پہلے ہی مرڈرہوجاتاہے۔



یوں تو ماڈل لُک میں ہی کرشمہ خاصی ہاٹ لگیں گی مگر ساتھ میں عشق کاروگ بھی لگ جائے تو ڈینجر تو لگنا ہی ہے۔ ماڈلنگ کی دنیا میں کیمروں کی فلیش میں چمکتی کرشمہ کپورکا یہ اسٹائل ان کے مداحوں کو پسند ضرورآئے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.