تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 21:6

بنکاک:امیتابھ بچن کا مومی مجسمہ

اے آر وائی - بنکاک : بالی ووڈبگ بی امیتابھ بچن کا لندن کے بعدبنکاک میں بھی مومی مسجمہ نصب کردیاگیا۔ کالی شیروانی میں ملبوس امیتابھ بچن سے ملنے بنکاک کے شہری جوق در جوق پہنچ گئے۔ لیکن جب امیتابھ کوپایا بھی تو مجسمے کی صورت میں۔



بنکاک کے شہریوں کا کہنا ہے کہ اصل نہ سہی بالکل بگ بی جیسا تو ان کے شہر میں ہر وقت موجود ہے۔ امیتابھ کا یہ مجسمہ بنکاک کے مادام تسائومیوزیم میں شہریوں کے بے حداصرار پربنایاگیا۔ امیتابھ بچن کے علاوہ اس عجائب گھر میں دنیا بھر کی ستر معروف شخصیات کے مجسمے نصب کئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.