23 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:28
سلمان خان اب انڈین ریلوے کے باڈی گارڈ بنیں گے
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ پلے بوائے سلمان خان اب انڈین ریلوے کے باڈی گارڈ بنیں گے۔ ایکشن ہو یا رومانس، بالی ووڈپلے بوائے جب بھی بنے گڈبوائے انہیں غنڈوں سے نمٹنے کے لئے ایک ہی جگہ نظرآئی ۔ اور وہ ہے ریلوے لائن۔
سلوبھائی کی ہٹ فلمز میں جہاں جہاں کسی کابینڈبجانا ہو، ریلوے لائن پر آنے کی دھمکی دے دی۔چاہے وہ فلم وانٹڈ ہو یا تیرے نام یا پھر ہودبنگ ۔ سب ہی میں سلمان نے ریلوے لائن پر کھڑےہو کر اپنی باڈی دکھائی ہے۔ جب سلمان نےاتنی ساری فلموں میں ریلوے لائن پر ایکشن دکھائے ہیں تو ریلوے نے بھی سلمان خان سے فائدہ اٹھانے کا سوچا۔اور کہہ دیا کہ اب سلمان اپنی فلمز کے علاوہ اصل زندگی میں بھی ریلوے پر آئیں مگر ماردھاڑ نہیں بلکہ ریلوے سے محبت کاپیغام دینے۔
سلو نے بھی سوچا کہ ابھی تو باڈی گارڈ بھی ریلیز ہونا باقی ہے۔ اس میں بھی ٹرین کی پٹڑیوں پرایکشن سین فلمائے ہیں۔ اس لئے سلمان خان نے انڈین ریلوے کے برانڈایمبیسیڈر بننے کافیصلہ کرلیا۔