تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:4

کترینہ میری اچھی دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گی، سلمان خان

اے آر وائی - سلمان خان کہتے ہیں کترینہ کیف میری اچھی دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔ سلمان خان نے خود ہی یہ معمہ حل کر دیا ہے کہ کترینہ کیف ان کی دوست ہیں یا نہیں۔ سلمان کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف ان کی اچھی دوست تھیں اور ہمیشہ رہیں گی۔ یہی وجہ ہے کہ سلمان کی آنے والی فلم اک تھا ٹائیگر میں کترینہ ان کے مقابل ہیروئن کا کردار ادا کر رہی ہیں۔



اک تھا ٹائیگر میں سلمان بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے سلمان اور کترینہ پارٹنر، یووراج اور میں نے پیار کیوں کیا میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.