تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:57

لاس اینجلس:اسکارفیس باکس آفس پر جادو جگانے کیلئے دوبارہ تیار

اے آر وائی - ہالی ووڈ سپر اسٹار ال پچینو نے اسی کی دہائی کی بلاک باسٹر فلم اسکارفیس کے بلو رے ڈسکس ریلیز کے موقع پر ساتھی فنکاروں کے ساتھ ٹونی مونٹانا کی یاد تازہ کردی۔



لاس اینجلس میں منعقدہ ریڈ کارپٹ پر ال پچینو کی موجودگی نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔عظیم ہالی ووڈ فنکار کا کہنا تھا کہ اتنے سال بعد بھی فلم کی بلو رے ڈسک ریلیز پرمداحوں کا جوش وخروش قابل ستائش ہے۔برائن ڈی پالما کی ہدایت کردہ گینسٹرز کی کہانی پر مبنی اسکار فیس نے انیس سو تیراسی میں ریلیز کے بعد باکس آفس پر دھوم مچادی تھی۔فلم میں ال پچینو کے ٹونی مونٹانا کے کردار کو ان کے کیریئر کا اہم سنگ میل قرار دیا جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.