تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:51

بھارت کی بے وفائی پر وینا ملک دلبرداشتہ

اے آر وائی - پاکستانی ڈرامہ کوئین وینا ملک آج کل کافی دلبرادشتہ ہیں، ان کی اداسی کی وجہ اشمیت پٹیل کی جدائی نہیں بلکہ بھارت کی بے وفائی ہے۔



یوں توجب سے وینا کو بگ باس سے شہرت ملی وینا کے پیر زمین پر نہیں ٹک رہے تھے اور انھوں نے فورا سے پیشتر بھارت میں رہنے کی ٹھان لی ، لیکن انہیں یہ نہیں معلوم تھا کہ بھارت اشمیت پٹیل کی طرح ہرجائی ہے اور اپنا مقصدنکالنے کے بعد نکال باہر پھینکے گا۔



وینا ملک نے جب بھارت میں گھر خریدنے کاارادہ کیا تو بھارتی انتظامیہ نے سیدھا سیدھا یہ کہہ کر انکار کردیا کہ وینا پاکستانی شہری ہیں اس لئے انہیں گھر نہیں مل سکتا ۔ہائے بیچاری وینا ملک ، جو بھارت کو اپنا سسرالی گھر سمجھ رہی تھیں ، بھارت نے بھی سسرال جیسا سلوک کر کے دل توڑ دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.