تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:19

عامر خان نمبر ون ہیں، سلمان خان

اے آر وائی - آخر کارسلمان خان نے کہہ ہی دیا کہ وہ نمبر دوڑ میں شامل نہیں۔ نمبر ون عامر خان ہیں۔ آج کل بالی ووڈ میں ہر طرف سلمان خان کے چرچے ہیں۔ مگر پھر بھی سلمان کا کہنا ہے کہ وہ نمبر دوڑ کا حصہ نہیں ہیں۔ نمبر ون عامر خان ہیں۔



سلمان کا کہنا تھا کہ عامر ایک منجھے ہوئے اداکار ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کی فلمیں عوام میں اتنی زیادہ مقبول ہوتی ہیں۔ سلمان کا کہنا تھا کہ وہ بھی عامر کی طرح لوگوں کو اپنے کام سے متاثر کرنا چاہتے ہیں، نمبروں کی دوڑ ان کے لیے اہم نہیں۔ وہ صرف اپنے کام پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.