تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:53

نرگس فخری نے موٹرسائیکل چلا کر سب کو حیران کردیا

اے آر وائی - ممبئی : بھارتی فلموں میں نو آموز اداکارہ نرگس فخری نےنہ جانتے ہوئے بھی فلم کی شوٹنگ کے دوران موٹر سائیکل چلاکرسب کوحیران کردیا۔ لیکن مشکل یہ آن کھڑی ہوئی کہ نرگس فخری کو موٹر سائیکل چلانا آتی ہی نہیں ہے۔ تب ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کو اندازہ ہوا کہ یہ تو بڑی مشکل آن کھڑی ہوئی لیکن سین کی ڈیمانڈ تھی اس لئے موٹر سائیکل چلانی بھی نرگس فخری کو تھی۔ اور اس سین میں ان کے پیچھے بیٹھنا تھا رنبیر کپور کو۔



خیر ڈائریکٹر نے ان کو موٹر سائیکل چلانا سکھانا شروع کی اور وہ صرف آدھے گھنٹے میں موٹر سائیکل چلانا سیکھ گئیں۔ یوں فلم ڈائریکٹر سمیت سب کی جان میں جان آئی۔ رنبھیر سنگھ کا کہنا ہے کہ نرگس فخری میں سیکھنے کی صلاحیت بہت تیز ہے اور وہ ہر چیز بہت جلد سیکھ جاتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.