30 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:28
جراسک پارک: اٹھارہ سال بعدایک بار پھرڈائناسورزسینما میں
اے آر وائی - ڈائناسورپر بنائی گئی فلم "جراسک پارک" اٹھارہ سال بعد ایک بار پھر ریلیز کی جارہی ہے۔انسانی دنیا میں دیوہیکل ڈائناسورز کی ایک بار آمد ہورہی ہے۔انسانوں کی دنیا میں۔۔ریسرچرز حیران پریشان ہیں جنگلات میں پائے جانے والے بڑے بڑے پیروں کے نشانوں کو دیکھ کر۔۔قدموں کے یہ نشان خوفناک حقیقت کی شکل میں جب سامنے آئے تو حواس باختہ ہوگئے۔
سنسی ، ایڈونچر اور تھرل سے بھرپورفلم جراسک پارک نے ساڑھے تین سو ملین ڈالرکابزنس کیا تھااور اب اٹھارہ سال بعد بھی اس کی پسندیدگی دیکھ کر فلم ڈائریکٹر نے اسے دوبارہ ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے،دیکھتے ہیں کہ اٹھارہ برس بعد بھی سنیما گھروں میں ڈائناسورزکی اجارہ داری چلتی ہے یا نہیں۔