30 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:19
ظلم اور انتقام کی آگ پر بنائی گئی فلم اگنی پتھ کا ٹریلر ریلی
اے آر وائی - ظلم اور انتقام کی آگ پر بنائی گئی فلم اگنی پاتھ کا ٹریلر ریلیز کردیاگیا ہے۔ یہ کہانی ہے بھارت کے ایک گاؤں میں رہنے والے دس سالہ بچے کی۔۔جس کے باپ دینا ناتھ کو غنڈوں نے محض اس لئے مروادیاکہ وہ گاؤں میں اسمگلنگ کو روکنا چاہتا ہے۔
انتقام کی آگ اس بچے کے دل میں بھڑک اٹھی اور وہ شہر میں اسمگلنگ کنگ کے جوتے صاف کرتے کرتے اسی کادایاں ہاتھ بن جاتاہے، ایکشن ، تھرل اور انتقام اور محبت کی آنکھ مچولی میں کھیلتی وجے کی زندگی میں ایسا دن بھی آجاتاہے جب وہ باپ کی موت کا بدلہ قاتل سے ڈان بن کر لیتا ہے۔
فلم میں سنجے دت ، رشی کپورکے منفرد گیٹ اپس نے جان ڈال دی ہے، یہ فلم انیس سو نوے میں کرن جوہر کے والد یش جوہر نے بنائی تھی، جس میں وجے کا کردارامیتابھ بچن نے کیا تھا، اس فلم کا ری میک بنایا ہے کرن جوہر نے ، دیکھتے ہیں فلم کے ری میں امیتابھ کی طرح مرکزی کرداراداکرنے والے رہتک روشن اپنے رول سے انصاف کرپاتے ہیں یا نہیں۔۔