تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:26

اٹلی : وینس فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا

اے آر وائی - اٹلی کے شہر وینس میں اڑسٹھواں وینس فلم فسٹول شروع ہوگیا۔ فیسٹول کا آغاز جارج کلونی کی فلم دی آئیڈز آف مارچ سے ہوا۔ فیسٹول میں جارج کلونی،سیمور ہاف مین اور میریسا ٹومی سمیت کئی اداکار اور ہدایتکار شریک ہیں.



ہزاروں صحافی اور پرستاردنیا کے قدیم فلم فیسٹیول سے لطف اندوز ہونے کیلئے جزیرہ لڈو میں پہنچ گئے۔ شائقین کو فلم ٹنکر، سولجر، ٹیلر اینڈ اسپائی سمیت دیگر فلموں کا بے چینی سے انتظار ہے۔ بائیس فلموں کے علاوہ میڈونا کی فلم ڈبلیو ای بھی شامل ہے، جس میں ولس سیمپسن اور برطانیہ کے کنگ ایڈورڈہشتم کے عشق کی کہانی دکھائی گئی ہے۔ کنگ ایڈورڈ ہشتم کو انیس سو چھتیس میں محبت کیلئے تخت چھوڑنا پڑا۔فلم فیسٹیول میں جارج کلونی کی فلم دی آئیڈیزآف مارچ کا پریمئر کیا گیا۔فلم کا مرکزی خیال سیاست کے منفی پہلو کے گرد گھومتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.