تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:30

موسم کی شوٹنگ میں سونم سے اختلاف ہوگئے تھے، شاہد کپور

اے آر وائی - اداکار شاہد کپور نے یہ بات تسلیم کرلی ہے کہ فلم موسم کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ سونم کپور سے ان کے اختلافات ہوگئے تھے تاہم بعد میں یہ ختم ہوگئے۔



ان کا کہنا ہے کہ فلم میں ڈیمانڈ تھی کہ ہیرو اور ہیروئن کو ایک موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لئے خط لکھنے تھے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں کو ہی کو خط لکھنا نہیں آتا تھا تاہم فلم ڈائریکٹر پنکج کپور کی دلچسپی لینے پر دونوں نے خط لکھنے میں دلچسپی لی اور اس طرح دونوں میں اختلافات بھی ختم ہوگئے۔



شاہد کپور کا کہنا ہے کہ واقعی خط لکھنے سے ایک دوسرے کے خیالات کو بہتر انداز میں سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔ اس فلم کی کہانی ایک نوجوان کی ہے جوایئر فورس میں ٹریننگ کے لئے اپنے شہر کو چھوڑ کر جاتا ہے تب اس کی محبوبہ اس کی جدائی میں اسے خط لکھتی ہے اور وہ اسے خط لکھتا ہے اس طرح دو دل ایک دوسرے کے احساسات کو جان پاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.