تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:29

ارجنٹائن میں فیشن ویک کا آغاز ہو گیا

اے آر وائی - ارجنٹائن میں ہوا فیشن ویک کا آغاز، ماڈلز نے ریمپ پر آکر شائقین کے دل گرمادیے۔ ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں فیشن ویک کے خوشگوار رنگ، ماڈلز کی ریمپ پر بھرپور واک، شائقین فیشن کے سحر میں گرفتار ہوگئے۔



بیونس آئرس آلٹا موڈا فیشن ویک کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں مقامی فیشن ڈیزائنرز شرکت کر رہے ہیں، فیشن ویک میں شامل یہ تمام ڈیزائنر ملک کے ٹاپ ڈیزائنر ہیں۔ چھ ستمبر تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک میں ماڈلز نے رنگ برنگے لباس پہن کر ریمپ پر واک کی۔ فیشن ڈیزائنرز کا کہنا ہے کہ اب ان کا ملک فیشن میں کسی سے پیچھے نہیں رہا۔ اور اب ارجنٹائن فٹبال کے بعد فیشن کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوا لے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.