3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:30
ابھشیک بچن شوٹنگ کے باعث فٹ بال میچ دیکھنے سے محروم
اے آر وائی - جے پور: بالی وڈ اداکار ابھشیک بچن آج کل جے پور میں اپنی آنے والی فلم ۔۔۔بول بچن کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔جس کے باعث وہ اپنے پسندیدہ کھیل فٹ بال سے لطف اندوز نہ ہوسکے۔ ابھشیک بچن کا پسندیدہ کھیل فٹ بال ہے۔
ان کےقریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ ابھشیک فٹ بال کا کوئی بھی میچ مس نہیں کرتے لیکن آج کل وہ جے پور میں اپنی فیورٹ ٹیم چیلیسا کو بہت مس کر رہے ہیں۔ اس اداسی کو دور کرنے کے لیئے انہوں نے کولکتہ میں کھیلے جانے والی ارجنٹائن اور وینزویلا کے درمیان ایک فرینڈلی فٹ بال میچ دیکھنے کا فیصلہ کیا ۔ لیکن ان کی بدقسمتی کہ فلم کا شوٹنگ شیڈول اتنا سخت تھا کہ وہ اس کھیل کو براہ راست نہ دیکھ سکے۔