3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:30
امریکی گلوکارہ میڈونا پر کامکس شائع، عوام میں بے حد مقبول
اے آر وائی - لاس اینجلس: اب آپ میڈونا کی رنگین زندگی کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ امریکا کی ایک کپمنی نے میڈونا پر کامک بک شائع کر دی ہے۔ میڈونا کی تریپن ویں سالگرہ کے موقع پر امریکا کی ایک کمپنی نے انھیں اپنی کامک سیریز فی میل فورس کا حصہ بنایا ہے۔
بتیس صفحے کی اس کامک بک میں موجود ہیں امریکی گلوکارہ کی زندگی کے مختلف رنگ۔ یعنی بچپن سے اب تک سارے اسکینڈ لز، کامیابیاں اور اتار چڑھاؤ کو اجاگر کیا گیا ہے کامک انداز میں بک بنانے والوں کا خیال ہے کہ یہ ایک بہت مزیدار کامک بک ہے جسے پڑھ کر قارئین نہ صرف لطف اندوز ہوں گے بلکہ انھیں میڈونا کی رنگین زندگی کے بارے میں معلومات بھی حاصل ہوں گی ۔