تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:6

دیا مرزا کی فلم لو بریک اپس زندگی کا میوزک البم

اے آر وائی - بولی ووڈ ایکٹریس دیا مرزا اور زیاد خان نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اپنی آئندہ فلم لو بریک اپس زندگی کے لیے میوزک البم جاری کر دیا.



اداکاری سے ہدایت کاری کی طرف اپنے صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی خواہشمند بولی ووڈ اداکارہ دیا مرزا اور زیاد خان کی یہ پہلی مشترکہ کاوش ہے.



تقریب میں موجود فلم کے ڈائریکٹر ساحل سنگھا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوہئے کہا کہ لو بریک اپس زندگی نامی فلم میں محبت اور تعلقات میں آنے والی تبدیلیوں کے موضوع کو بنیاد بنایا گیا ہے، فلم کے گیت جاوید اختر نے لکھے ہیں جبکی اس کی موسیقی سلیم سلمان نے ترتیب دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.