5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 5:49
تائی پے:تائیوان کی مہنگی ترین فلم کا پریمئر
اے آر وائی - تائی پے میں تائیوان کی مہنگی ترین فلم وارئیررزآف ریمبو سیدک بیلے ،کا رنگارنگ پریمئرہوا۔۔فلم کی تکیمل پر تقریباًچوبیس ملین امریکی ڈالر لاگت آئی ہے۔
فلم کے پریمئر میں فلمی دنیا اور زندگی کے دیگرشعبوں سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور ہدایتکار کی کاوش کو سراہا۔ فلم کی کہانی اسی سال قبل تائیوان میں جاپانی حکمرانوں کے خلاف شورشوں سے متعلق ہے۔فلم کے ہدایت کار۔۔۔۔وائے ٹی شینگ کا کہناہے انھوں نے انیس سو تیس کا ماحول دکھانے کی بھرپورکوشش کی ہے۔فلم بارہ ستمبرکوعام نمائش کیلئے پیش کی جائےگی۔