تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:7

وینس فلم فیسٹیول: اداکار ال پچینو کیلئے ایوارڈ

اے آر وائی - ہالی ووڈ کے مشہور اداکار اور ڈائریکٹر ال پچینو کو وینس فلم فیسٹول کے دوران ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان کی فلم وائلڈ سیلوم بھی پیش کی گئی ۔ ایک خصوصی تقریب کے دوران انہیں ایوارڈ دیا گیا۔ یہ ایوارڈ سینماء پر اپنی الگ شناخت بنانے والے فنکار کو دیا جاتا ہے۔



ستر سالہ ال پچینو نے انیس سو انہتر سے معاون اداکار کے معمولی کرداروں سے فیچر فلموں میں کام کرنا شروع کیا۔ جس کے بعد وہ چالیس کے قریب فلموں میں کام کرچکے ہیں۔ انہیں فلم سینٹ آف اے وومن میں ایک نابینا شخص کے کردار میں شاندار اداکاری پر اکیڈمی ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.