7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:35
میرے برادر کی دلہن کترینہ کیف پاکستان آئیں گی
اے آر وائی - بالی ووڈ فلم میرے برادر کی دلہن کا پریمیئر لندن اور دبئی کے بعد اب کراچی اور لاہور میں ہوگا۔ اب آئے گی برادر کی دلہن اپنے سسرال پاکستان۔ جہاں دولہے یعنی علی ظفرکا آبائی گھر ہے۔بھارت ، لندن اور دبئی میں پریمیئر ہونے کے بعد فلم میرے برادر کی
دلہن کا پریمیئرپاکستان میں بھی ہوگا۔یہ اعلان کیا ہے گلوکار و اداکارعلی ظفر نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ پر۔
پریمیئر میں کترینہ کیف اورعمران خان کی بھی توقع ہے۔ہلکے پھلکے موضوع پر بنائی گئی رومینٹک کامیڈی فلم۔ میرے برادر کی دلہن میں کترینہ کیف نے راک اسٹار کا روپ دھارا ہے۔جس کے لئے گٹارسیکھنے کے لئے انھوں نے علی ظفر کی شاگردی اختیار کی تھی۔اور اب علی ظفر کی فرمائش پر پاکستان میں پریمیئر میں شرکت کریں گی۔