7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:37
میرےبرادرکی دلہن کی کامیابی کیلیےکترینہ اجمیرپہنچ گئیں
اے آر وائی - بالی ووڈایکٹریس کترینہ کیف بھی فلم میرے برادر کی دلہن کی کامیابی کی دعا کرنے اجمیر شریف پہنچ گئیں .بالی ووڈمیں فلموں کی کامیابی کے لئے اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دینا ضروری سمجھا جاتا ہے۔
کوئی مانے نہ مانے جب دوسرے اداکاروں کی فلمیں بھی اجمیر شریف جانےے بعد کامیاب ہوئیں تو بالی ووڈباربی ڈول کترینہ کیف نے بھی منت مانی اور پہنچ گئیں اجمیر شریف ۔
اپنے گلیمرس لُک کی وجہ سے مشھور ایکٹرس کترینہ کو سادہ سے سفید کرتے اور سیاہ ڈوپٹے میں نقاب پہنے کم ہی لوگ پہچان سکے۔ حیرت انگیز طور پر کیٹ نے بالکل بھی میک اپ نہیں کیا تھا ،کترینہ فلم میرے برادر کی دلہن کے علاوہ فلم ایک تھا ٹائیگر کے لئے بھی ابھی سے دعائیں کررہی ہیں۔اب یہ تو کوئی کترینہ سے پوچھے کہ وہ صرف فلم کی کامیابی کی دعاکررہی تھیں کہ دل میں کچھ اور بھیی دعا کی گئی۔