8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:48
اب گھر میں فلمیں بنیں گی، گھر والے ہی اداکاری کریں گے
اے آر وائی - بالی وڈحسینہ جیکولین فرنینڈس اور بھارتی فلمساز ساجد خان جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ ۔بھارتی فلموں میں خاطرخواہ کامیابی حاصل نہ ہونے پر بالی ووڈ حسینہ جیکولین فرنینڈس نے افسوس کرنے کے بجائے شادی کے بندھن میں بندھنا منظور کرلیا اور جب شوہر نامدار فلمسا ز ہوں تو کیا کہنے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فلمساز ساجد خان اور جیکولین فرنینڈس اگلے برس شادی کر رہے ہیں بھئی یہ خوب رہی جب دوسرے فلمسازوں نے جیکولین کو ہری جھنڈی دکھا دی تو انہوں نے فلمساز سے ہی شادی کرنے کی ٹھانی۔اب گھر میں ہی فلمیں بنیں گی اور گھر والی ادا کاری کریں گی۔