تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:36

بالی ووڈ فلم’’موسم‘‘کی میوزک پروموشن کی تقریب

اے آر وائی - بالی ووڈ کی نئی فلم ’’موسم‘‘کی میوزک پروموشن کے لئے منعقدہ تقریب میں شاہد کپور اور سونم کپور کی شرکت نے ایونٹ میں جان ڈال دی۔ ممبئی میں منعقدہ تقریب میں فلم کے مرکزی کرداروں کے علاقہ ڈائریکٹر پنکج کپور اور میوزک ڈائریکٹرپریتم بھی شریک ہوئے۔اداکار شاہد کپور کا کہناتھا کہ موسم کی کہانی عام رومانوی فلموں سے مختلف ہے جس کے لئے مختلف موسیقی کی ضرورت تھی۔ جسے میوزک ڈائریکٹر پریتم نے ممکن بنایا۔



فلم موسم کی کہانی ہندو لڑکے اور مسلمان لڑکی کے درمیان محبت اور اس سے پیدا ہونے والے تناعات کی کہانی ہے۔موسم سولہ ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.