تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:0

ہر کام موڈ کے مطابق کرتی ہوں، سونم کپور

اے آر وائی - خوبصورت بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ وہ بہت موڈی ہیں۔ ہر کام دل سے اور مزاج کے مطابق کرتی ہیں۔ سونم کپور کی ملنساری کے تو ساری انڈسٹری میں چرچے ہیں۔ ایک کھلے دل کی مالک اور زندگی کو بھر پور طریقے سے انجوائے کرنے والی حسین و چنچل دوشیزہ کا کہنا ہے موڈ کا ان کی زندگی میں بہت اہم کردار ہے۔



وہ زندگی کی رنگینیوں کا ہر طرح سے مزہ لینا چاہتی ہیں۔ اور یہ وجہ ہے کہ وہ پے درپے فلمیں سائن نہیں کر رہیں۔ سونم کا کہنا ہے کہ ماضی میں کام کی زیادتی کے ان کے صحت پر برے اثرات ہوئے۔ مگر اب وہ اپنے موڈ کے مطابق اپنی پسند کی فلمیں سائن کر رہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.