10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:18
کارٹون فلم رنگو کے لئے ہالی ووڈاینی میشن ایوارڈ
اے آر وائی - جانی ڈیپ کی آواز بچوں کو اتنی پسند آئی کہ کارٹون فلم رنگو کو اینی میشن ایوارڈمل گیا۔ پریشان حال مینڈک کی کہانی پر بنائی گئی دلچسپ کارٹون فلم رنگو میں ہالی ووڈکے پسندیدہ ترین ایکٹر جونی ڈیپ نے آواز کا جادوجگایاہے۔جبکہ فلم کے ڈائریکٹر پائریٹس آف کیریبین کے بعد کارٹون فلم رنگو کی کامیابی پر بے حدخوش ہیں۔فلم کو اکتوبر میں ہونے والے ہالی ووڈکے پندرھویں سالانہ فلم فیسٹول میں بیسٹ اینی میٹڈ فلم کا ایوارڈدیا جائے گا۔