10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:0
ٹیکساس کلنگ فیلڈ وینس فلم فیسٹول میں پیش
اے آر وائی - ٹیکساس میں قتل وغارت گری پر بنائی جانے والی فلم۔ ٹیکساس کلنگ فیلڈ۔ وینس فلم فیسٹول میں پیش کی گئی۔ ٹیکساس میں سر شام خوف کا عالم طاری ہو جاتا ہے۔ مشہور زمانہ بارز کی رونقیں دم توڑتی جا رہی ہیں۔ اس بار معاملہ یہ ہے کہ مرد بلا ضرورت رات کو گھروں سے باہر نہیں نکل رہے۔ کیونکہ ریاست میں ایک سیریل کلر نے خوف اور دہشت پھیلا رکھی ہے۔ جس کی واردات کا انداز اس قدر مختلف ہے کہ قاتل کا کوئی سراغ نہیں ملتا۔ پولیس افسران شدید جھجھلاہٹ کا شکار ہیں کہ قاتل کو کیسے پکڑا جائے۔
پھر ایک سرا پولیس کے ہاتھ لگ ہی گیا۔ انہیں معلوم ہوا کہ قاتل ایک عورت ہے اور اس کا شکار مرد ہیں۔
قاتل حسینہ اپنے حسن کے جال میں سب کو کیسے پھانستی ہے اور کیسے پولیس اس کا سراغ لگاتی ہے۔ وینس فلم فیسٹیول میں ۔ ٹیکساس کلنگ فیلڈ۔۔آخری فلم ہے جسے نمائش کے لئے پیش کیا گیا۔ فیسٹیول کے شرکاء نے تو فلم کے مزے لوٹ لیے۔ آپ انتظار کریں اس فلم کے سلور اسکرین پر آنے کا۔