11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:53
کولکتہ: فیشن شو میں پریانکا چوپڑا کی شرکت
اے آر وائی - بھارتی ریاست بنگال میں ہونے والے فیشن شو میں اداکارہ پریانکا چوپڑا نے شرکت کر کے لوگوں کے دل موہ لیئے ۔ کولکتہ میں ہونے والے فیشن شو میں بھارت کی معروف ڈیزائینر نیتا لولہ کے ملبوسات کی نمائش ہوئی۔
اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ریمپ پر سفید خوبصورت ساڑھی میں جلوہ گر ہو کر شایقین کے دل موہ لیئے۔شو میں آنے والی بنگالی اداکاراؤں نے ڈیزائیر کی تخلیق کو سراہا اور ملبوسات کی تعریف کی۔