13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:3
ٹورنٹو فلم فیسٹول میں بالی ووڈ فلم ترشنا نے میلہ لوٹ لیا
اے آر وائی - ٹورنٹو فلم فیسٹول میں بالی ووڈاداکارہ فریڈہ پنٹو کی فلم ترشنانے میلہ لوٹ لیا۔ بالی ووڈ کی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم سلم ڈاگ ملینئر سے شہرت پانے والی فریدہ نے حال ہی میں ہالی ووڈ کی دو فلموں میں کام کیا ۔
فلم ترشنا میں گاؤں کی گوری کا کردار اداکرنے والی فریدہ نے سب کا دل موہ لیا ۔ فلم میں سیدھی سادھی نظر آنے والی فریدہ ٹورنٹو فلم فیسٹول میں گوروں کو اتنی پسند آئی کہ اس نے میلہ لوٹ لیا ۔
اس سے قبل فریدہ ہالی ووڈ کی دو فلموں میں کام کرچکی ہیں اور ہالی ووڈ میں کافی پہچان بنانے کے بعد خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ گلیمرس گرل اب بالی ووڈ کی جانب دوبارہ نہیں لوٹے گی مگر فریدہ نے ترشنا میں کام کر کے یہ سب خیالات غلط ثابت کر دیئے ۔