تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:11

ابرارالحق نے مفت ڈینگی ٹیست کیلئے دس کیمپ قائم کردیے

اے آر وائی - گلوکار ابرارالحق نے ڈینگی کے مریضوں کیلئے پلیٹ لٹس اورٹی ایل سی ٹیسٹ مفت کرنے کیلئے پنجاب بھر میں 10 کیمپ قائم کر دیئے۔



گلوکار ابرارالحق نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے صغری شفیع میڈیکل کمپلیکس میں ایمر جنسی نافذ کرتے ہوئے ڈینگی مریضوں کا 100% مفت علاج کرنے کا آغاز کر دیا ہے اس کے علاوہ انہوں نے سیلاب متاثرین کیلئے بھی 10 لاکھ روپے فنڈز قائم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے مہم چلانے کا اعلان بھی کیا ہے ۔



اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائر یکٹر سہارا میجر اسرار الحق نے کہا کہ لاہور میں کئی ڈائیگنا سٹک لیبارٹریاں عوام کی زکواۃ کی رقم سے قائم ہوئی ہیں مگر مشکل کی اس گھڑی میں وہ ڈینگی مریضوں سے صرف ٹیسٹوں کی مد میں ہزاروں روپے وصول کر کے لوٹ رہے ہیں پنجاب حکومت کو دیگر اقدامات کے ساتھ ایسے لوگوں کا بھی فوری نوٹس لینا چاہیئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.