14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:24
ٹورنٹو فلم فیسٹول، فریڈہ پنٹو کی فلم نے میلہ لوٹ لیا
اے آر وائی - ٹورنٹو فلم فیسٹول میں بالی ووڈایکٹرس فریڈہ پنٹو کی فلم ترشنا نے میلہ لوٹ لیا۔ بالی ووڈ کی آسکر نومی نیٹڈ فلم سلم ڈاگ ملینئیر سے شہرت پانے والی بالی ووڈایکٹرس فریڈہ پنٹو نے حال ہی میں ہالی ووڈ کی دو فلموں میں کام کیا ۔۔جس کے بعد ہالی ووڈ میں بھی ان کو خاصی پہچان مل گئی۔
ہالی ووڈ میں گلیمرس گرل کا ٹائیٹل پانےکے بعد سب ہی کا یہ خیال تھا کہ اب فریڈہ بالی ووڈ میں شاید کام نہ کریں لیکن فریدہ پنٹو نے فلم ترشنا میں گائوں کی گوری کاکرداراداکرکے سب کے خیالات پر پانی پھیر دیا اور اپنی ایکٹنگ سے سب کا دل موہ لیا۔ ٹورنٹو فلم فیسٹول میں ان کی فلم کو بہت پسند کیا گیا۔