15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:4
روس: الزیبتھ ٹیلر کے زیورات کی نمائش
اے آر وائی - روس میں ہالی ووڈکی اسکرین کوئین الزبتھ ٹیلر کے جیولری کلیکشن کی نمائش ہوئی۔ چمکتے دمکتے جواہرات، اور ان کی نزاکتیں دیکھ کر یہی خیال آتا ہے انہیں پہننے والی خود کتنی خوبصورت ہوں گی۔ آنکھوں کو چندھیا دینے والی جیولری ہالی ووڈکی اسکرین کوئین الزبتھ ٹیلر کی ہے ۔ جنھوں نے طویل عرصے تک فلم انڈسٹری تک راج کیا۔
الزبتھ ٹیلر اپنے فیشن اور منفرد انداز کی وجہ سے بے حد مشھور تھیں۔ اس لئے روس میں ان کے مداحوں کے لئے پہلی بار ان کی جیولری کی نمائش کی گئی۔ جس میں آنکھوں کو چندھیا دینے والے ہیروں جڑے نیکلس اور انگوٹھی کی چمک دمک سے نمائش میں جان آگئی۔ دوسری طرف گرے رنگ کے دیدہ زیب لباس کی شان ہی الگ تھی جس میں کئی قسم کے مختلف ہیرے جڑے ہوئے تھے۔