15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:3
ممبئی: را ون کا مقابلہ کوئی فلم نہیں کر سکتی، شاہ رخ خان
اے آر وائی - بالی ووڈ کنگ خان کہتے ہیں سلمان خان کی باڈی گارڈ چاہے جتنا بھی بزنس کر لے۔ ان کی را ون کا مقابلہ نہیں کر سکے گی۔ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ را ون پر انھوں نے اپنا خون پسینہ لگایا ہے اور پورے دل و جان سے محنت کی ہے۔ اور اس کا مقابلہ کوئی فلم نہیں کر سکتی۔
اپنی ہوم پروڈکشن فلم را ون کے بارے میں کنگ خان کا کہنا تھا کہ دل سے بنائی گئی فلموں کی کوئی قیمت نہیں ہوتی۔ اوررا ون انہی فلموں میں سے ایک ہے۔ پھر چاہے اس کے سامنے سلمان کی باڈی گارڈ ہو یا کچھ اور۔ شاہ رخ اب آپ سلمان کی باڈی گارڈ کی کامیابی سے منہ چھا رہے ہیں یا پھر را ون کے بارے میں کچھ زیادہ ہی پرامید ہیں۔ یہ تو آنے والا وقت ہی بتا سکتا ہے۔