15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:15
کترینہ اب چکر لگائیں گی ممبئی پولیس کے ہیڈکوارٹرکے
اے آر وائی - بالی ووڈہاٹ گرل کترینہ کیف اب ممبئی پولیس کے ہیڈکوارٹرمیں نظرآئیں گی۔ اب تک فلموں میں تو کترینہ کیف پولیس کوچکمہ دیتی رہیں لیکن اصل دنیا میں تو کمال ہوگیا جب انہیں ممبئی پولیس کے ہیڈکوارٹر کی جانب سے ہر چھ ماہ بعد ایک چکر لگانے کا آرڈرملا۔
چھ ماہ کے چکر کا سن کر کترینہ تو چکرا ہی گئیں اور انھوں نے جب وجہ پوچھی تومعلوم ہوا کہ کیٹ بی بی برٹش نیشنیلٹی رکھتی ہیں جس کے لئے بھارت میں ویزے کی مدت میں اضافے کے لئے ہر چھ ماہ بعد پولیس کے درشن کرنے پڑیں گے۔جس کے بعد جب کیٹ پہلی بار ممبئی پولیس ہیڈکوارٹرپہنچیں تو خوب پذیرائی ہوئی اوراب تو ہر پولیس آفیسرکی پوری کوشش ہے کہ اس کی پوسٹنگ ممبئی ہیڈکوارٹرمیں ہوجائے۔