17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:6
فرانس میں ورلڈز لارجسٹ فیشن شو شروع ہوگیا
اے آر وائی - فرانس میں ورلڈز لارجسٹ فیشن شو کے نام سے فیشن شو شروع ہوگیا ہے، فیسٹول کے پہلے حصے میں آٹھ سو ماڈلز نے اپنے آئیڈیاز کیساتھ کیٹ واک کی فرانس بھر میں منعقد کیا گیا یہ فیشن شو ہفتے کے روز تک جاری رہےگا۔
فیشن شو کے پہلے مرحلے میں آٹھ سو غیرمعروف ماڈلز نے حصہ لیا۔ انہوں نے پیرس کے مرکز میں ایک بڑی کیٹ واک کی۔ ماڈلز
میں مختلف عمر کی لڑکیاں اور خواتین شامل تھیں۔ ہفتے کے روز ہونے والے فیشن شو میں پانچ ہزار ماڈلز فرانس کے پچاس علاقوں میں اپنے آئیڈیاز کیساتھ کیٹ واک کریں گی۔ یہ ایک ہی فیشن شو میں اتنے بڑی تعداد میں ماڈلز کی شرکت کا عالمی ریکارڈ ہوگا۔