17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:6
نیویارک: تتلیوں کے طرز کے ملبوسات کی نمائش
اے آر وائی - نیویارک میں ہوا فیشن شو جس میں تتلیوں کی طرز کے ملبوسات پہن کر ماڈلز نے شو کو چار چاند لگا دیے۔ اور ساتھ ہی ساتھ اس بار شو میں کوئی ماڈل نہیں بلکہ فیشن ڈیزائنر خود اسٹیج سے گر گئیں۔ مختلف ہیئر اسٹائل بنائے تتلیوں کی طرح جاذبِ نظر ملبوسات میں سجی ماڈلز نے ہر طرف خوبصورتی کے رنگ بکھیر دیے۔ فیشن شو کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں تتلیوں کی طرز کے ملبوسات کی نمائش کی گئی۔
ایسا محسوس ہو رہا تھا جسے ریمپ پر ماڈلز نہیں بلکہ تتلیاں کیٹ واک کر رہی ہوں۔ ماڈلز نے اپنے ان منفرد لباس سے شو کو چار چاند لگا دیےاور شائقین کی خوب داد سمیٹی۔ اس بار شو میں کوئی ماڈل اسٹیج پر نہیں لڑکھڑائی بلکہ فیشن ڈیزائنر خود اسٹیج سے گر گئیں۔