19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:27
سوہا علی خان کی آنے والی فلم ساؤنڈ ٹریک کی تشہیری مہم
اے آر وائی - ممبئی میں سوہا علی خان نے اپنی آنے والی فلم ساؤنڈ ٹریک کی تشہیری مہم میں حصہ لیا۔ فلم میں کام کرنے والے ٹی وی کے اداکار راجیو خان دلوال کا کہنا تھا کہ ساؤنڈ ٹریک ایک بہت مختلف فلم ہوگی اور اس میں کام کرنا ان کے لیے ایک بہت اچھا تجربہ تھا۔
ساؤنڈ ٹریک کے لیے راجیو نے اپنی آواز میں ایک گانا بھی ریکارڈ کرایا ہے۔ فلم کی شوٹنگ بینکاک کے مختلف مقامات پر کی گئی ہے۔ ساؤنڈ ٹریک رواں سال تیس ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔