تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:29

شبانہ اعظمی آج اکسٹھ برس کی ہوگئیں

اے آر وائی - بھارت کی نامور اداکارہ شبانہ اعظمی آج اکسٹھ برس کی ہوگئیں۔ شبانہ اعظمی اٹھارہ ستمبر انیس سو پچاس کو بھارت کے شہر نئی دہلی میں پیدا ہوئیں۔



شبانہ اعظمی مشہور بھارتی شاعر کیفی اعظمی کی بیٹی اور مشہور فلمی شاعر جاوید اختر کی اہلیہ ہیں۔ اداکاری تھیٹر سے شروع کی اور پھر شیام بینیگل نے انہیں فلم انکورا میں متعارف کرایا۔



انہوں نے کئی مشہور آرٹ فلموں میں کام کیالیکن انہوں نے کمرشل فلموں میں بھی کام کیا۔ فلمی دنیا کے ساتھ ساتھ وہ غرباء خصوصًا کچی آبادیوں میں رہنے والوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے بیس سال پہلے کھڑی ہوئیں ایک طویل لڑائی لڑی اور آج ان کی کوششوں نے بے گھر افراد کو گھر دلانے میں کامیابی حاصل کر لی۔ وہ پہلی بھارتی خاتون ہیں جنہیں 2006ء میں گاندھی انٹرنیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.