تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:36

نمبر کا کھیل ، امیتابھ بچن پھنس گئے مشکل میں

اے آر وائی - بالی ووڈبگ بی امیتابھ بچن پھنس گئے ایک مشکل میں کون بنے گا کروڑپتی میں رابطہ کرنے کا نمبر پٹیالہ کے ایک شخص کے نمبر سے میچ ہوگیا۔ فیملی نے امیتابھ کے خلاف کیس دائر کردیا ہے۔



بھارتی رئیلٹی شو کون بنے گا کروڑپتی سے جہاں امیتابھ بچن کی شہرت کا ایک نیادروازہ کھلاوہیں یہ پروگرام ان کے لئے مصیبت کاباعث بھی بن گیا۔کون بنے گا کروڑپتی کا ٹیلیفون نمبر ، جس کے ذریعے ناظرین شو میں شرکت کرسکتے ہیں، بھارتی ریاست پٹیالہ میں ایک شہری کے گھرکے نمبرسے میچ ہوگیا۔ جس کے بعد اس شہری نے امیتابھ اور کے بی سی کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرادی کہ انہیں اب تک دس ہزار کالز آچکی ہیں جنھوں نے ان کا جینا دوبھر کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.