19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:36
فلم لائن کنگ رلیز کے سترہ برس بعد بھی نمبر ون
اے آر وائی - ہالی ووڈ کی فلم لائن کنگ کے تھری ڈی ورژن نے امریکی باکس آفس پر دوبارہ پہلی پوزیشن پر آگئی ہے جبکہ اس سے قبل پہلے نمبر پر رہنے والی فلم کونٹیجن دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔
فلم لائن کنگ کو سترہ سال پہلے انیس سو چورانوے میں پہلی بار سینماء پر پیش کیا گیا تھا۔ گذشتہ ہفتے اس فلم نے انتیس ملین ڈالر سے زیادہ کا بزنس کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسٹیون سوڈربرگ کی تھرلر فلم کونٹیجن چودہ ملین ڈالر کے بزنس کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اداکار ریان گوسلنگ کی فلم ڈرائیو گیارہ ملین ڈالر کے بزنس کیساتھ تیسرے نمبر رہی۔ جبکہ دی ہیلپ، اسٹرا ڈوگس اور رومانٹک کامیڈی آئی ڈونٹ نو ہاؤ شی ڈز اٹ بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر رہیں۔