تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:33

مادھوری بگ باس سیزن فائیو میں جلو ہ گر ہو ں گی

اے آر وائی - بالی وڈ اسٹار مادھوری ڈکشٹ نے جب بھارت میں دوبارہ سکونت اختیار کرنے کی ٹھان ہی لی ہے تودوبارہ پردے پر واپسی کے لئے بھی انہیں منہ مانگے دام دیئے جا رہےہیں۔مادھوری بہت جلد ہی بگ باس سیزن فائیو میں جلو ہ گر ہو رہی ہیں۔



مادھوری ڈکشٹ کے مداحوں کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ اب جلد ہی ٹی وی رئیلیٹی شو بگ باس سیزن فائیو میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔جس میں اسپیشل اپیرئنس کے لئے ان کو منہ مانگا معاوضہ دیا جائے گا۔بگ باس ریلئٹی شو میں مادھوری سے قبل بڑے پردے کے بڑے اداکار بگ بی امیتابھ بچن اور سلمان خان بھی اپنے فن کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.