تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:24

بالی وُوڈ اسٹار کرینہ کپور آج ہوگئیں اکتیس برس کی

اے آر وائی - بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور آج اکتیس برس کی ہوگئیں۔ انہوں نے اکیس اکتوبر انیس سو اسی کو رندھیر کپور کے گھر میں ببیتا کی گود میں آنکھ کھولی۔



کرینہ کپورکو بے بو بھی کہا جاتا ہے۔ کرینہ نے سن دو ہزار میں فلم ریفیو جی سے فلمی دنیا میں اپنے سفر کا آغاز کیا۔ انہیں ابتدا ہی میں شاہ رخ خان اورریتھک روشن جیسے اسٹار کے ساتھ فلم کبھی خوشی کبھی غم میں کام کرنے کا موقع ملا اس طرح وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے ممبئی فلم نگری میں اپنی شناخت قائم کرلی۔



چنبیلی ان کی ایک ایسی فلم ہے جس میں ان کی اداکاری دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ بے بو یعنی کرینہ کپور اب تک چھ فلم فیئر ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں۔ دیو، اوم کارا اور تھری ایڈیٹس ان کی مشہور ترین فلمیں ہیں۔ مختلف قسم کے تنازعات کا سامنا کرنے والی یہ اداکار سن دو ہزار سے چھوٹے خان یعنی سیف علی خان سے اٹیچ ہیں اور خیال کیا جاتا ہے کہ وہ جلد ہی نواب پٹوڈی کی بہو بن جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.